اٹلی کا پاکستان میں خصوصی بچوں کے علاج معالجہ، اساتذہ کی عالمی معیار کی تربیت کا فیصلہ

اٹلی کا پاکستان میں خصوصی بچوں کے علاج معالجہ، اساتذہ کی عالمی معیار کی ...
اٹلی کا پاکستان میں خصوصی بچوں کے علاج معالجہ، اساتذہ کی عالمی معیار کی تربیت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر) اٹلی نے پاکستان میں اسپیشل بچوں کے علاج معالجہ اور بحالی سمیت ان کے اساتذہ کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کا فیصلہ کیا ہے ، اس بات کا اظہار اٹلی کے پاکستان میں تعینات سفیر مسٹر سٹیفنوپونٹیکورو نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکی اہلیہ لیڈیا بھی انکے ہمراہ تھیں ۔

اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے معذور بچے جو کہ آٹزم کی بیماری کا شکار ہیں ان کے لئے 90 لاکھ روپے کی فنڈ ریزنگ کی ہے جبکہ یہ پروگرام پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور کے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں شروع کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ہم نے اسلام آباد اور لاہور کے تعلیمی اداروں کا سروے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں اساتذہ اور دیگر عملے کی تربیت عالمی معیار کے مطابق کروائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اساتذہ کو اٹلی تربیت کے لیے بھجوایا جائے گا اور ٹرینر آف ٹرینیز تھا کئے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں ہلال احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی کا کہنا تھا کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان خصوصی بچوں کے علاج معالجہ ،تشخیص اور بحالی کے علاؤہ اساتذہ کی تربیت اور انکی استعداد کار میں اضافہ خوش آئیند عمل ہے جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔