کونٹیکٹ لینز لگا کر سمندر میں نہانے والی لڑکی آنکھوں میں پانی جانے کے باعث اندھی ہوگئی

کونٹیکٹ لینز لگا کر سمندر میں نہانے والی لڑکی آنکھوں میں پانی جانے کے باعث ...
کونٹیکٹ لینز لگا کر سمندر میں نہانے والی لڑکی آنکھوں میں پانی جانے کے باعث اندھی ہوگئی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک 20 سالہ لڑکی اس وقت بینائی سے محروم ہوگئی جب وہ گزشتہ برس مالٹا میں چھٹیاں منانے گئی تھی۔

گو فنڈ می ویب سائٹ پر اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے لندن سے تعلق رکھنے والی میاکو ایکو مرے نے بتایا کہ گزشتہ برس گرمیوں میں وہ چھٹیاں منانے کیلئے مالٹا گئی تھی جہاں وہ کونٹیکٹ لینز لگا کر سمندر میں نہانے کیلئے گئی۔ ’ایک بڑی لہر آئی اور پانی میری آنکھوں میں چلا گیا جس کے باعث مجھے بہت جلن ہوئی اور میری آنکھ سرخ ہوگئی۔‘

میاکو ایکو مرے نے بتایا کہ مالٹا سے واپس لوٹنے پر وہ اپنی سہیلی کی شادی میں گئی جہاں اس کی آنکھ سے مسلسل پانی بہتا رہا، ’ مجھے تیز روشنی سے تکلیف ہونے لگی اور دردِ شقیقہ کی شکایت بھی رہنے لگی، میں نوکری پر گئی تو تیسرے ہی دن میری آنکھ میں اتنا زیادہ درد ہوا جیسے لوہے کی کوئی چیز میری آنکھ میں گھس گئی ہو۔‘

رواں برس مارچ کے مہینے تک میاکو ایکو مرے نامی یہ 20 سالہ لڑکی اپنی آنکھوں کی بینائی مکمل طور پر کھوچکی تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میاکو کا کورنیا ٹرانسپلانٹ کرنا پڑے گا لیکن یہ اسی صورت ممکن ہوپائے گا اگر اسے آنکھ عطیہ کرنے والا کوئی شخص مل جائے۔ ٹرانسپلانٹ کے بعد بھی اسے ایک سال تک انتہائی تکلیف دہ علاج کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔

میاکو نے گو فنڈ می پر اپنی پڑھائی اور موسیقی کے آلات خریدنے کیلئے 5 ہزار یورو کا ٹارگٹ رکھا تھا لیکن اس کے اکاﺅنٹ میں اب تک 5 ہزار 72 یورو اکٹھے ہوچکے ہیں۔ یہ رقم 27 ڈونرز نے اسے صرف تین دن کے مختصر وقت میں عطیہ کی ہے۔

مزید : برطانیہ


loading...