شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

 شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
 شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج(سوموار) ہوگی، اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف دو رکنی بنچ کے روبروپیش ہوں گے۔

نجی ٹی وی کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ آج دوپہر بارہ بجے کے بعد منی لانڈنگ کیس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر  سماعت شروع کرے گا، عدالت میں نیب کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوں گے،سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی پیشی کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -