رحم میں بیٹا ہے یا بیٹی؟ آدمی نے جاننے کیلئے بیوی کا پیٹ کاٹ دیا
لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے یہ جاننے کیلئے اپنی حاملہ بیوی کا پیٹ کاٹ دیا کہ اندر بیٹا ہے یا بیٹی۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق بدایوں ضلع کے سول لائن تھانے کے علاقے میں رہنے والے پنا لال نامی شخص کی 5 بیٹیاں تھیں، اس کی شدید خواہش تھی کہ اس کے گھر بیٹا پیدا ہو۔ اس کی بیوی چھٹی بار حاملہ ہوئی تو اس نے یہ دیکھنے کیلئے اپنی بیوی کا پیٹ کاٹ دیا کہ اس کے رحم میں بیٹا پل رہا ہے یا بیٹی۔
اہل محلہ کو جب اس واقعے کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے بریلی کے میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔