امریکی دباﺅ کے آگے نہیں جھکیں گے :حسن روحانی

امریکی دباﺅ کے آگے نہیں جھکیں گے :حسن روحانی
امریکی دباﺅ کے آگے نہیں جھکیں گے :حسن روحانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی دباو کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر ایرانی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے اقدام پر یقینی شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے فیصلے پر عالمی برادری کے منفی ردِعمل کا سامنا ہوگا، ایران امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔
مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کےحقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرے، سلامتی کونسل کے ارکان امریکی فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے جوہری معاہدے پر فریقین عمل کریں تو ایران بھی مکمل پاسداری کو تیار ہے۔اس سے قبل امریکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوربارہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔