موبائل پولیس خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے موبائل پولیس خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا گیا شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرلکشمی چوک، منگل گول چکرسمن آباد، بدھ ہڈیارہ،جمعرات ڈیفنس سی، جمعہ پنجاب سوسائٹی فیکٹری ایریا اوربروز ہفتہ شاہدرہ فرائض سرانجام دے گا ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ ماہِ اگست کے دوران خدمت مراکزپر آنے 2915 شہری کریکٹر و ویریفکیشن سرٹیفکیٹس سے مستفید ہوئے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ خدمت مراکز میں شہریوں کوایک ہی چھت تلے ایم ایل سی، کرایہ داری اندراج، کریکٹر و ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس سمیت 14 سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
شہری مخصوص مقام اور مقررہ اوقات میں پولیس موبائل خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔