سی سی پی او ان ایکشن: غفلت پر سب انسپکٹر، اے ایس آئی سمیت 5اہلکار گرفتار 

سی سی پی او ان ایکشن: غفلت پر سب انسپکٹر، اے ایس آئی سمیت 5اہلکار گرفتار 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے شہری کی فوری مدد نہ کرنے پر سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کرواتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب محمد علی جاوید نامی شہری سے دو     ڈاکوؤں نے واردات کی شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کرکے نقدی، لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری کاغذات لے کر فرار ہوگئے زخمی شہری محمد علی واردات سے کچھ فاصلے پر قائم ناکہ ٹھوکر نیاز پر مدد کیلئے پہنچا تو ناکہ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زبیر عبداللہ نے مدد کی بجائے شہری کو تھانہ چوہنگ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد تھانہ چوہنگ کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد عالم نے بھی زخمی شہری کی مدد نہ کی۔ سی سی پی او محمد عمر شیخ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو تھانہ چوہنگ کی حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا  واقعہ کے بعد سی سی پی او لاہور نے ایس پی مجاہد اسکوارڈ راشد ہدایت کو آفس طلب کر لیا ہے علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے تین روز قبل صبح سویرے پولیس ریسپانس چیک کرنے کیلئے عام شہری بن کر ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے مدد مانگی۔ چوکی ہلوکی کی پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد کی بجائے سی سی پی او لاہور کو کہاکہ یہ ان کی حدود میں نہیں آتا لہذا آپ تھانہ کاہنہ رابطہ کریں، جس پر سربراہ لاہور پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل بلال سے راہنمائی کیلئے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانہ کاہنہ کے نمبرز بھی مانگے جس پر پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد اور راہنمائی کی بجائے دوبارہ 15 پر کال کرکے نمبرز لینے کا مشورہ دے دیا اور گائیڈ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی پی او عمر شیخ نے ہیڈ کانسٹیبل بلال کو تھانہ کاہنہ کی حوالات میں بند کروا کے مقدمہ بھی درج کروا دیا سی سی پی او آفس کے آپریٹر نے ڈی ایس پی باغبانپورہ آفس کال کی، آپریٹر نے گن مین کو ڈی ایس پی باغبانپورہ سے بات کرانے کا کہا آپریٹر نے بتلایا کہ ڈی ایس پی باغبانپور نماز پڑھ رہے ہیں سی سی پی او آفس کے آپریٹر نے 4 فون کالز کی مگر گن مین نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو اطلاع نہیں دی اور آپریٹر سے بحث و تکرار شروع کر دی، سی سی پی او لاہور نے غیر سنجیدگی اور غفلت برتنے پرگن مین محمد یوسف اور ڈی ایس پی کے ریڈر کو معطل کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کروا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -