قصور، مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیاگیا

  قصور، مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیاگیا

  

قصور (بیورورپورٹ)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے الیکٹرک پروجیکٹر کمپیوٹرز نقدی موبائل فونزاور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق ملاں تکنہ روڈ پر ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار احسان الہی کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر لے گئے علی میڈیکل سٹور سٹیل باغ موڑ کے قریب ادویات لیتے ہوئے امتیاز احمد کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 30 ہزار کی نقدی چھین لی اسی طرح ریلوے اسٹیشن کوٹ رادھا کشن روڈ پر ایک مقامی سکول میں داخل ہونے والے نامعلوم چور تالے توڑ کر الیکٹرونک پروجیکٹر 2 کمپیوٹرز اور دیگر دستاویزات لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید :

علاقائی -