فیروزوالہ، ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو زخمی کردیا

  فیروزوالہ، ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو زخمی کردیا

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر گولی مار کر موٹر سائیکل سوار علی حمزہ کو زخمی کر دیا ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی نبی پور ورکاں کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک موبائل فون کمپنی کے ریکوری آفیسر عقیل احمد کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو اس سے سات لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے مریدکے میں دو دکانداروں عرفان اور اشفاق کو روک کر لوٹ لیا نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوؤن نے عاصم سے دو لاکھ روپے کی رقم چھین لی ڈاکوؤں نے مریدکے میں سلیم سے اڑھائی لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔

ڈاکوؤں نے بابر اوراقبال کو بھی روک کر لوٹ ان سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے تین گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب ڈاکوؤں نے علی حمزہ کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر اسے گولی مار کر اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -