فیروز والہ، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 6شدید زخمی 

  فیروز والہ، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 6شدید زخمی 

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات میں دکاندار سمیت دو افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ سلیم کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نیتجہ میں موٹر سائیکل سوار دکاندار افضال احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی منڈھیالی کا رہنے والا تھا سبز ی منڈی شیخوپورہ سے سامان لے کر موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ راستے میں ڈیمپر نے اسے ٹکر مار دی جسے سے وہ موقع پر جان بحق ہو گیا  موٹر وے انٹر چینج فیض پور کے قریب کار بے قابو ہو کر سٹرک کے درمیان حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار محمد رمضان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ شرقپور روڈ پر زیر تعمیر سٹرک کی خرابی کے باعث دو موٹر سائیکل رکشے الٹنے سمیت دو عورتوں سمیت چھ افرادزخمی ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -