گجرات: دو مخالف گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، نصف درجن زخمی

    گجرات: دو مخالف گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، نصف درجن زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(بیورورپورٹ)گجرا ت کے گاؤں ہنج میں دو متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک نصف درجن سے زائد شدید زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ متحارب گروپوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتجے میں محمد شفیق گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ عدنان‘ ابرار‘ خلیق‘ محمد نوید‘ ندیم وغیرہ شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور مقتول کی نعش کو ہسپتال پہنچایا پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -