بورے والا، ڈاکو2 دکانوں سے نقدی لوٹ کرفرار

بورے والا، ڈاکو2 دکانوں سے نقدی لوٹ کرفرار

  

بورے والا(نمائندہ خصوصی)شہر کے بارونق بازار اور وسط میں تین منٹ دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں،تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے 3منٹ کے دوران گن پوائنٹ پر دو دوکانوں سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے پہلی واردات گول چوک میں ہوئی جہاں پر دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پاروں کی دوکان سے ناصر نامی شخص سے 15 ہزار روپے لوٹ لئے دوسری واردات چند گز کے فاصلے پر طاہر فلور ملز کے آٹا سیل پوائنٹ سے محمد شاہد ملازم سے ایک لاکھ اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے واردات کے دوران سیل پوائنٹ کے ملازم نے دلیری اور جرآت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا تو وہ اپنی گن اور ٹوپی چھوڑ کر بھرے بازار میں فرار ہو گئے۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب ایک ڈاکو کو ملازم نے قابو کیا تو کسی شہری نے اس کا ساتھ نہ دیا اور وہ بھرے بازار میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دریں اثناء  تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو وہ لڈن روڈ پر موٹر سائیکل چھوڑ  گئے۔

مزید :

علاقائی -