ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے پولیس لائنز کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوڈیشل ونگ کے30، انویسٹی گیشن ونگ 59 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 110 جوانوں کوفائر پریکٹس کروائی گئی۔قبل ازیں لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں تعینات 3700 سے زائد افسران واہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے  جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 4059 جبکہ دیگر اضلاع کے 58 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا  سی سی پی او لاہورمحمد عمر شیخ نے پولیس لائنز میں موجود یادگار شہداء پر حاضری دی یادگار شہداء پر پھولوں کی ریتھ چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید سمیت دیگر افسران بھی اْن کے ہمراہ تھے جمیل ظفر نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف مجالس اور مذہبی اجتماعات پر 32 سے زائد پلاٹون روانہ کئی گئی۔مختلف احتجاج سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 115 سے زائد پلاٹون روانہ ہوئی۔مذہبی اور سیاسی شخصیات کی پیشی کے موقع پر 315 سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -