سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی صبح سویرے ناکوں پر ڈیوٹی چیکنگ

  سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی صبح سویرے ناکوں پر ڈیوٹی چیکنگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بہترین ڈیوٹی پر لیڈی ہیڈ کانسٹیبل سمیت  8 اہلکاروں کو انعامات سے نوازا تفصیلات کے مطابق سربراہ لاہور پولیس نے صبح سویرے پرائیوٹ گاڑی پر ناکوں پر ڈیوٹی چیک کی انہوں نے ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر وزٹ کیاجہاں پر موجود تمام اہلکار الرٹ پائے گئے سی سی پی او نے بہترین ڈیوٹی پراے ایس آئی عبدالخالق، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ساجدہ،کانسٹیبل عبدالغفار، سجاول، اسد، آصف، عبدالستار اور اسد کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے ان کاکہنا تھا کہ محنتی اور بہادر اہلکار محکمے کے ماتھے کا جومر ہیں۔ محنتی اور فرض شناس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے رہی ہے  کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنیوالوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

مزید :

علاقائی -