فیروز والا، سلنڈروں کی دکان  میں دھماکہ، محنت کش زخمی

  فیروز والا، سلنڈروں کی دکان  میں دھماکہ، محنت کش زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والا (نمائندہ پاکستان) سرحدی قصبہ نارنگ منڈی کے علاقہ گھپلی روڈ میں گیس سلنڈروں کی دوکان میں غیر قانونی ری فلنگ کے دوران زور دار دھماکوں کے ساتھ تین سلنڈر پھٹ گئے جس کے بعد دوکان میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر محنت کش ادریس منظور شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو کی ٹیم نے سول ہسپتال پہنچا دیا۔
ہے بتایا گیا ہے کہ فلنگ کے دوران ریگولیٹر میں سپارکنگ کے وجہ سے آگ لگی جس نے آناً فاناً دوکان میں موجود سلنڈروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو اس قدر زور دار دھماکے سے پھٹے کہ دوکان کی چھت بھی گر گئی تاہم دوکان میں موجود دوکاندار اور گاہکوں نے فوری طور پر چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچا لیں تاہم 40 سالہ محنت کش ادریس منظور زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر قریبی عمارتوں کو بچا لیا اس دوران دوکان کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جل گئی شیخوپورہ شہر سمیت ضلع بھر میں درجنوں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کی دوکانیں چل رہی ہیں جہاں پر اب تک ہلاکتوں کے کئی واقعات بھی ہوچکے ہیں 

مزید :

علاقائی -