ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

    ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکلوں سے محروم تفصیلات کے مطابق محلہ محمد پورہ کا رہائشی عبدالرزاق اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اس کی عد م موجودگی میں نامعلوم چور گودام کے عقب کی دیوار توڑ کر ایک توڑ ا چاول 6ڈالے بوتل چرا کر لے گئے،موضع اکبر ڈیرا جندر خاں کا رہائشی شیر محمد موٹرسائیکل پر گھرجا رہا تھا کہ موضع ٹاہلی والہ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے 25ہزار رو پے نقدی،موبائل فون چھین لیا،موضع بناں کا امتیاز احمد کا چھوٹا بھائی اپنی موٹر سائیکل موضع رام پورہ میں ڈیرہ پر کھڑی کر کے کام پر چلا گیا واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل نامعلوم چور چرا کر لے گئے جبکہ مان پور سمبڑیال کا رہائشی محمد اشرف اپنے سسرال موسے والا جا رہا تھاکہ مسلح ڈاکوؤں نے  ان سے دو عدد طلائی کڑے اور15ہزار رو پے نقدی چھینلئے۔

مزید :

علاقائی -