ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل دیگر سامان سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل دیگر سامان سے ...

  

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو اسلم کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ اور نقدی،80ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے.مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ریحان کے گھر سے4 لاکھ15ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عباس کے گھر سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شالیمار میں ڈاکووں نے شکیل کے گھر گھس کر 2لاکھ 60ہزار کی نقدی لوٹ لیے  اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے افضل کے گھر سے 2لاکھ75 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان شمالی چھاونی میں ڈاکوؤں نے اورنگزیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے اشتیاق سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے الیاس سے 45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ثمرسے 20 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ وحدت کالونی اور نواب ٹاؤن سے گاڑیاں اور لوئر مال، سمن آباد اور غازی آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -