چیف آ پریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان کا ننکانہ سٹی کا دورہ

  چیف آ پریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان کا ننکانہ سٹی کا دورہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف آ پریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کا سٹی ننکانہ کا وزٹ،سیف سٹی پروجیکٹ کے سلسلہ میں ڈی پی او آفس ننکانہ میں ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کے ساتھ میٹنگ کی اور ڈی پی او ننکانہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس ننکانہ، پکار I 15، آئی ٹی برانچ اور خدمت مرکز کا وزٹ بھی کیا، CCTV کنٹرول روم اور سیف سٹی کے سلسلہ میں سائٹ کا جائزہ لیا سی او او محمد کامران خان نے ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان کا بھی وزٹ کیا گوردوارہ کے CCTV کنٹرول روم، باونڈری وال و دیگر سائٹس چیک کیں اور ڈی پی او ننکانہ کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ڈی پی او ننکانہ نے ڈی آئی جی کو CCTV کنٹرول روم کے متعلق خصوصی بریفنگ دی گوردوارہ جنم استھان کے گیانی سردار بلونت سنگھ نے ڈی آئی جی محمد کامران خان اور ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کو گوردوارہ جنم استھان آمد پر ویلکم کیا اور بابا گورونانک جی کے تاریخی پس منظر اور مذہبی تعلیمات سے آشناء کیا، سردار بلونت سنگھ نے سی اواو ڈی آئی جی کامران خان، ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک اور دیگر مہمانوں کو اعزازی سروپے پہنائے اس موقع پر چائنی باشندے ہواوے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر لیون، رضوان خالد چیف پروجیکٹ مینجمنٹ آفیسر، انچارج سیکیورٹی برانچ  و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

علاقائی -