سٹریٹ کرائم میں مزید کمی کیلئے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے: شفاق خان 

  سٹریٹ کرائم میں مزید کمی کیلئے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے: شفاق خان 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں مزید کمی کیلئے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیمیں انسدادی کارروائیوں میں تیزی لائیں ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور دیگر قانون شکن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں کی مدد کریں ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام457کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے26پسٹلز،19میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے56 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے09موٹرسائیکلیں،20 موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران31بوتلیں شراب سمیت ہیروئن برآمد کی گئی شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے125افراد کی مدد کی گئی دوران پٹرولنگ01لاکھ53ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں، 3129 گاڑیوں اور01لا کھ 57 ہزار 880 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 134 موٹر سائیکلوں، 2 گاڑیوں اور328اشخاص کو کوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا جعلی نمبرپلیٹس والی 3گاڑیوں اور01موٹر سائیکل کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے ون ویلنگ میں ملوث 56، پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر01جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیاگیا ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ161 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -