قومی ہاکی ٹیم میں شمولیت کیلئے بھرپور محنت کی،سحرش وحید
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سحرش وحید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ و ہ قومی ٹیم کے لئے بہترین پرفارمنس دینگی ہاکی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے بہت محنت کی ہے اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں بچپن سے کھیل کے ساتھ لگاؤ ہے اور بہت محنت کرکے قومی ہاکی ٹیم میں جگہ بنائی ہے امید ہے کہ قومی ویمن ہاکی ٹیم جلد ہی سر گرمیوں کا آغاز کردیگی پاکستان میں کھیل کابے پناہ ٹیلنٹ ہے جو تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے جو بہت خوش آئند ہے ٹیم کے لئے عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہے۔