چودھری وارث پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی فنانس سیکریٹری منتخب

  چودھری وارث پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی فنانس سیکریٹری ...

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) جنوبی افریقہ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن پاکستانی کمیونٹی کی واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ گزشتہ دنوں مرکزی فنانس سیکریٹری کی ذمہ داری کیلئے چوہدری محمد وارث کو منتخب کیا گیا۔ پورے ملک سے مبارک باد کے پیغام وصول کرتے ہوئے جب چوہدری محمد وارث سے ملاقات ہوئی تو ان سے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان پر اعتماد اور نئی ذمہ داری کے بارے میں چند سوال جواب ہوئے۔مبارک باد کے جواب میں نو منتخب مرکزی فنانس سیکریٹری چوہدری محمد وارث نے کہا جنوبی افریقہ میں موجود تمام پاکستانی کمیونٹی اور مرکزی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے اس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا۔ مزید سوالوں کے جواب میں مرکزی فنانس سیکریٹری چوہدری محمد وارث  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن سے دور رہ کر ہم اپنے وطنوں کی جتنی زیادہ خدمت کر سکتے ہیں یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی ایک جسم کی مانند ہے یہاں ہمارے دکھ اور خوشیاں سانجھی ہیں۔ ایسوسی ایشن کی ذمہ داری نبھانے کیلئے اپنی کوشش اور صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کروں گا۔

چودھری وارث

مزید :

صفحہ آخر -