نیمار جونیئر برازیل کی فٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

نیمار جونیئر برازیل کی فٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

  

ریو ڈی جنیرو(یواین پی)نیمار جونیئر کو آئندہ ماہ بولیویا اور پیرو کیخلاف فٹ بال ورلڈ کپ دوہزار بائیس کوالیفائرز کیلئے برازیل کا کپتان مقرر کردیا گیا۔جن کو گول کیپر ایلسن بیکر، روڈریگو کائیو کے علاوہ گبرائیل مینینو اور برنو گوئیماریز کی پہلی مرتبہ خدمات حاصل ہوں گی نیمار نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے کپتانی دی گئی ہے۔

 او ر میری کوشش ہوگی کہ میں بطو ر کپتان ٹیم کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے سکوں ہمیشہ ٹیم کے لئے عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی بطور کپتان اب میری ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -