منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثا ثہ جات کیس، شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

    منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثا ثہ جات کیس، شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج بروز سوموار کو سماعت ہوگی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں آج تک کیلئے توسیع کی تھی۔ دریں اثناء شہباز شریف کے وکیل نے مزید دستاویزات کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار شہباز شریف نے دائر ضمانت درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
شہباز ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -