بچھو کے کاٹنے سے اے ایس ایف اہلکار جاں بحق، لاڑکانہ میں سپردخاک 

  بچھو کے کاٹنے سے اے ایس ایف اہلکار جاں بحق، لاڑکانہ میں سپردخاک 

  

کراچی(این این آئی)کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب بچھو کے کاٹنے سے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کا ایک جوان جاں بحق ہو گیا اے ایس ایف کے ترجمان کرنل عثمان تنویر کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ 12 ستمبر کو کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب پیش آیا تھا اے ایس ایف اہلکار ندیم رن وے کے ساتھ کیمپ پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا عثمان تنویر کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کے اطراف خود رو گھاس اگ آئی ہے جس میں سانپ، بچھو اور دیگر حشرات الارض کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں اے ایس ایف اہلکار ڈیوٹی کے دوران کیمپ کے قریب زمین پر چائے بنا رہا تھا کہ اس دوران اسے بچھو نے کاٹ لیا ترجمان کے مطابق اہلکار ندیم کو تکلیف کے باعث فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس میں زہر کا پھیلاؤ روکنے کے لیے طبی امداد دی گئی تھی  جس سے ندیم کی حالت کچھ بہتر ہوئی تاہم بدقسمتی سے وہ 17 ستمبر کو انتقال کر گیا لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ندیم کو آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے ترجمان اے ایس ایف عثمان تنویر کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقعہ ہے، ادارے کی جانب سے اہلکار کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر خدا کو یہی منظور تھا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تو پھر بھی صورتِ حال بہتر ہے مگر ملک کے دیگر ایئر پورٹس خاص طور پر اسلام آباد میں اے ایس ایف اہلکاروں کو رن وے پر ڈیوٹی دینے کے دوران جنگلی جانوروں سے شدید خطرات رہتے ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ کے اطراف جنگلات کی وجہ سے اکثر جنگلی جانور رن وے کی طرف نکل کر اہلکاروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -