ماضی میں بے شما ر غلطیاں ہوچکی ہیں، اداکارہ لیلی

ماضی میں بے شما ر غلطیاں ہوچکی ہیں، اداکارہ لیلی

  

لاہور (فلم رپورٹر) سینئراداکارہ لیلیٰ نے کہاکہ میں نے بھی اپنی زندگی میں غلطیاں کی ہیں مگر اب ہر قدم بڑ سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے اور میں نے بھی اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل کے تمام فیصلے بڑی سوچ سمجھ کے ساتھ کروں گی تاکہ بعد میں پچھتاوے کا احساس نہ ہو۔

۔لیلیٰ نے کہاہے کہ ا نسان کی صورت سے زیادہ اس کی سیرت زیادہ خوبصورت ہونی چاہیے اور یہی کسی انسان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں۔ زندگی میں ہر انسان سے کچھ نہ کچھ غلطیاں لازمی ہوتی ہیں جس میں کچھ کا مداوا ہوجاتا ہے اورکچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جس کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں۔

مزید :

کلچر -