شوبز کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، مہک نور

   شوبز کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، مہک نور

  

لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور تھیٹرنامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ میرا شوبز کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ اور نہ ہی میں اس طرح کے مقابلے بازی کے رحجان پر یقین رکھتی ہوں۔  انہوں نے کہا کہ مقابلے بازی کی وجہ سے خواتین اداکاراؤں میں ایک دوسرے سے حسد شروع ہو جاتی ہے اور میں ایسی فضول باتوں سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میں نے ہمیشہ خود اپنا احتساب کیا ہے اور جہاں مجھے کوئی خامی نظر آئی تو میں نے کوشش کی کہ اس کو دور کروں اور یہی بات میری کامیابی کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری کامیابیوں سے کن لوگوں کو حسد ہے۔

 مگر میں ان سے خائف نہیں ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ خدا کی ذات ان کو ہدایت دے۔

مزید :

کلچر -