اداکار شہباز حسین نئے ٹی وی پراجیکٹ میں کاسٹ

  اداکار شہباز حسین نئے ٹی وی پراجیکٹ میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)”ہم سب امید سے ہیں فیم سینئر اداکار شہباز حسین پروڈیوسر غلام جیلانی المعروف گام کے نئے ٹی وی پراجیکٹ میں کاسٹ اس ٹی وی پراجیکٹ میں وہ مختلف نامور شخصیات کے روپ میں نظر آئیں گے۔اس پروگرام میں نامور سینئر اداکارہ و گلوکارہ بیلا شاہ بھی جلوہ گر ہوں گی ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز حسین نے کہا ہے کہ میں نجی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگرام میں سابق صدر پرویز مشرف،ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک اور نامور سیاستدان طارق عظیم کا کردار ادا کرتا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

، شوبز میں عزت اور وقار کے ساتھ نام پیدا کرنا چاہتا ہوں جس کیلئے بھرپور محنت جاری ہے۔ شہباز حسین نے کہا کہ میرا شماران خوش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں خدا کی خاص رحمت سے کیرئیر کے آغاز پر ہی شہرت مل جاتی ہے۔ میرے گھروں والوں نے مجھے بے حد سپورٹ کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن اگر آپ میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو یہ رکاوٹیں آپ کاکچھ نہیں بیگاڑ سکتیں بلکہ اس سے انسان کو مزید حوصلہ اور طاقت ملتی ہے۔ 

مزید :

کلچر -