نغمہ نگار اکرم خیال کو گانے لکھنے کی پیش کش 

  نغمہ نگار اکرم خیال کو گانے لکھنے کی پیش کش 

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری میں اپنے کام کے زریعے اپنا منفردمقام بنانے والے معروف شاعر،نغمہ نگاراکرم خیال کومتعددفلمسازوں نے اپنی اردواورپنجابی فلموں کے لئے گانے لکھنے کا کہا ہے،اکرم خیال اردو،پنجابی فلمی گانے لکھنے میں مہارت رکھتے ہیں،جن کے لکھے ہوئے سینکڑوں اردواورپنجابی گانے سپرہٹ ثابت ہوچکے ہیں،ان دنوں اکرم خیال متعددنئی پنجابی اوراردوفلموں کے لئے شاہکارگانے لکھنے میں مصروف ہیں، شاعرونغمہ نگاراکرم خیال نے بتایاہے کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے دنیا بھر میں پاکستانی فنکار،شاعر،میوزیشن اپنے فن کی بدولت الگ پہچان رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -