انڈسٹری کو سہارا دینے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،نایاب 

  انڈسٹری کو سہارا دینے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،نایاب 

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،ماڈل او رپرفارمر نایاب خان نے کہا ہے کہ محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں ڈانس آئٹم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان فلم انڈسٹری اپنی بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔نایاب خان نے ”پاکستان“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہے اور میری خواہش ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوں تاکہ فلم انڈسٹری ایک نئے دور میں داخل ہو سکے۔

 اور اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے۔نایاب خان نے کہا کہ دو تین سالوں میں پاکستانی فلمیں تسلسل سے سینما گھروں کی زینت بنا کریں گی۔

مزید :

کلچر -