مظہر راہی نے نیا گانا ”بھولا نواب“ریلیز کردیا

مظہر راہی نے نیا گانا ”بھولا نواب“ریلیز کردیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)مظہر راہی نے گزشتہ روز اپنانیا گانا ”بھولا نواب“ریلیز کردیا۔اس گیت کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس میں میڈیا پریفنگ کے دوران مظہر راہی کا کہنا تھا کہ میرے پرستاروں کو ہمیشہ کی طرح میرا یہ گیت اور اس کی ویڈیو بہت پسند آئے گی میرے دونوں ماڈلز مہر یار اور حرا علی کی پرفارمنس بھی دیکھنے کے قابل ہے قیصر ندیم گڈو کے لکھے ہوئے مظہر راہی کے گانے ”بھولا نواب“ کی ڈائریکشن شہیر اور محسن گیلانی نے دی ہے مظہر راہی کے گیت ”بھولا نواب“میں ماڈل مہریار، اور حرا علی نے پرفارم کیا ہے۔

داکار و ماڈل مہریارکا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ میرا تیسرا پراجیکٹ ہے میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پنجابی کلچر کو پروموٹ کروں،اس موقع پر اداکارہ و ماڈل حرا علی کا کہنا تھا کہ مظہر راہی کے ساتھ کام کرکے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا ان کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کا ارادہ ہے۔

مزید :

کلچر -