عائزہ خان نے خوبصورت دنوں کی تصاویر شیئر کردی

عائزہ خان نے خوبصورت دنوں کی تصاویر شیئر کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان نے ماضی کے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جو اْن کے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے۔عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے سیاہ رنگ کا گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنا ہوا ہے جبکہ ہمیشہ کی طرح تصویر میں بھی اداکارہ کے چہرے پر مْسکراہٹ ہے جس سے اْن کی تصویر مزید دلکش نظر آرہی ہے۔اداکارہ کی ماضی کی خوبصورت تصویر میں اْن کے ہمراہ اْن کے والدین بھی ہیں۔

 جو اپنی بیٹی کے گریجویشن مکمل ہونے پر بے حد خوش دِکھائی دے رہے ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجویشن ڈے۔

مزید :

کلچر -