سلطان راہی مستحق ہنر مندوں کی امداد کرتے تھے، شفقت چیمہ

  سلطان راہی مستحق ہنر مندوں کی امداد کرتے تھے، شفقت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارشفقت چیمہ نے کہا کہ سلطان راہی مرحوم کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ مستحق ہنر مندوں،غریبوں اور بیواؤں کی چپکے سے مالی امداد کرتھے اور ان کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے جلتے تھے۔  شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ سلطان راہی مرحوم درویش صفت انسان تھے اور ان کی سب سے بڑی خوبی مستحق لوگوں کی خاموشی سے مدد کرنا تھی۔
 انہوں نے کہا کہ سلطان راہی ایک ہی تھا اور ان جیسا فنکار صدیوں میں پیدا نہیں ہوسکتا، سلطان راہی کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان راہی انتہائی سادہ طبیعت اور سادہ مزاج کے آدمی تھے لیکن انہیں اپنے کام پر عبور حاصل تھا۔

مزید :

کلچر -