اختلافات بھول کر انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا،سلیم باجوہ

  اختلافات بھول کر انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا،سلیم باجوہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف فلمسازچودھری سلیم باجوہ  نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے سب کو اختلافات بھلا کر چلنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی دست و گریباں ہو کر بہت وقت ضائع کر دیا،فلم انڈسٹری میں ویرانے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اگر ہم نے انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا نہ کیا تو آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔چودھری سلیم باجوہ نے کہاکہ اختلافات بھلا کر انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کی انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔

ور اب ہمیں بھی اسے کچھ دینا ہو گا اور اگر ہم سب نیک نیتی سے کام کریں تو انڈسٹری میں ہر صورت بہتری آ سکتی ہے۔

مزید :

کلچر -