معاشرے کی اصلاح کی ضرورت ہے، سینئر اداکار قوی خان

  معاشرے کی اصلاح کی ضرورت ہے، سینئر اداکار قوی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارقوی خان نے کہا کہ اگر ہم لوگ انفرادی اور اجتماعی جائزہ لیں تو کوئی بھی شخص اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں اور بھیڑ چال کی صورتحال ہے۔ پہلے ماں باپ اور بڑے لوگ نوجوان نسل کی تربیت کرتے تھے لیکن آج یہ کام موبائل اور انٹر نیٹ کے سپرد ہو چکا ہے اور پھر ہم یہ شکایت کیوں کریں کہ ہماری اولادیں والدین اور بزرگوں کا احترام نہیں کرتیں۔ حکومت کو چاہیے کہ نصاب میں تبدیلی کرے اور طلبہ کو ملک سے محبت، اخلاقیات اور قوانین سے آگاہی کا درس دیاجائے۔ قوی خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی،آج لوگ برائی پر نادم ہونے کی بجائے فخر کرتے ہیں جو اخلاقی زوال کی انتہا ہے۔
 نوجوان نسل کو سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے والدین اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

کلچر -