اپوزیشن کی بیٹھک ملکی نہیں ذاتی مفادات کیلئے تھی، عبدالعلیم خان

اپوزیشن کی بیٹھک ملکی نہیں ذاتی مفادات کیلئے تھی، عبدالعلیم خان

  

 لاہور (آن لائن) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیٹھک ملک نہیں ذاتی مفادات کے لئے تھی،عوام بخوبی جانتے ہیں کہ صرف اور صرف کرپشن کے ایک نقطے نے ان سب کو اکٹھا ہونے پر مجبور کر دیا۔ مناسب ہوتا کہ حزب اختلاف کسی قومی ایجنڈے پر مثبت تجاویز پیش کرتی لیکن انہیں حکومت کی خرابیاں تلاش کرنے اور خود کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے علاوہ کسی معاملے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ ایسی سرگرمیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،کسی کو این آر او نہیں ملے گا، سیاسی مخالفین ناکام رہیں گے اور موجودہ حکومت کامیابی سے آگے بڑھے گی۔آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں خود ایک دوسرے سے مخلص ہیں اور نہ ہی ان کی سمت واضح ہے۔لہذا یہ جلد ہی باہمی اختلافات کا شکار ہو جائیں گے اور یہ بیل منڈے نہیں چڑھے گی۔

 عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -