فنکار ملک کے ثقافتی سفیر ہوتے ہیں، گلوکارہ شاہدہ منی

  فنکار ملک کے ثقافتی سفیر ہوتے ہیں، گلوکارہ شاہدہ منی

  

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاتی ہوں اپنے ملک کی عزت کا خیال پہلے کرتی ہوں فنکار اپنے ملک کے ثقافتی سفیر ہوتے ہیں۔میں آج جو کچھ ہوں اپنے پیارے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں۔شاہدہ منی نے کہا کہ اگر ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوجائے تو ملک خودبخود ترقی کے راستے پر چل پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ارض پاک کو حاصل کرنے کیلئے جس طرح سے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اورآج وہ لاکھوں قرنیاں اپنا حق طلب کررہی ہیں اور یہ حق ہم اسی صور ت میں ادا کرسکتے ہیں جب ہم سب مل کر ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکرصرف قومی مفاد کیلئے بے لوث کام کریں۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بات کی ہے اس نے ہماری امن پسند پالیسی کو ہماری کمزوری سمجھا ہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

مزید :

کلچر -