نئے گلوکار کامیابی کیلئے محنت کریں، گلوکارہ حمیرا چنا

        نئے گلوکار کامیابی کیلئے محنت کریں، گلوکارہ حمیرا چنا

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ حمیرا چنانے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں گلوکاری کے شعبہ میں انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں۔میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی۔ لیکن اس کامیابی کوپانے کے لئے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوکاری میں ترقی کے لئے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتی ہوں کہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ یہ انہی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کے لئے خوب محنت کرتے ہیں۔ ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔حمیرا چنانے کہا کہ ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآ یا اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں گلوکاری کے میدان میں عمد ہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں۔

مزید :

کلچر -