45لاکھ طلبہ کے بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری

  45لاکھ طلبہ کے بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے طویل انتظار کے بعد طلبہ کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 45لاکھ طلبہ بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموٹ کردیئے گئے۔ کورونا کے باعث تمام بورڈ امتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے، نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 45لاکھ طلبہ کو اگلی جماعتوں میں بغیر امتحان ترقی دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نویں اور گیارہویں کے طلبہ 2021 میں صرف دہم اور بارہویں کا امتحان دیں گے، امتحان میں حاصل کردہ نمبرز دگنا کردیئے جائیں گے، نویں کے فیل امتحان کے نمبرز میٹرک میں حاصل ہونیوالے تناسب سے لگائے جائیں گے۔بارہویں میں ترقی پانے والے طلبا کو گزشتہ سال گیارہویں کے نمبرز دگنا کئے جائیں گے، نمبرز بہتر بنانے کیلئے امتحان دینے والے طلبا کو پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں سے حاصل ہونیوالے زیادہ نمبرز لگائے جائیں گے، 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبا کو پاسنگ نمبرز دیئے جائیں گے، پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز تمام طلبا کو یکساں جبکہ 50 فیصد تھیوری کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔ سپیشل کیٹیگری کے طلبا سے کوویڈ سپیشل امتحان لیا جائے گا، لیکن اس کیلئے طلبا کو تحریری درخواست دینا ہو گی، جو طلبا امتحان نہ دینا چاہیں انہیں 3 فیصد نمبرز اضافی دیئے جائیں گے، تمام رزلٹ کارڈز پر تحریر کیا جائے گا کہ یہ نتائج کوویڈ کے باعث خصوصی فیصلے اور حالات میں اندازہ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔
طلبا پروموشن

مزید :

صفحہ آخر -