چائینز کمپنی آزاد پتن سے پنجاب کی  حدودمیں سڑک بنانے کیلئے رضا مند 

  چائینز کمپنی آزاد پتن سے پنجاب کی  حدودمیں سڑک بنانے کیلئے رضا مند 

  

راولاکوٹ (آئی ا ین پی) آخر کار چائینز کمپنی نے آزاد پتن سے پنجاب کی حدود گیارہ کلو میٹر سڑک بنانے کے لئے حامی بھر لی،تفصیلات کے مطابق کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان، ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی کاوشوں اور ڈی جی ماحولیات عدنان خورشید کی بھرپور محنت کے بعد چائینز کمپنی آزاد پتن سے پنجاب کی حدود تقریباً گیارہ کلومیٹر سڑک قابل ِ رفتار بنانے کیلئے رضا مند ہو گئی ہے،جس کے باعث 26سے 30 ستمبر یہ شاہراہ ٹریفک کے لئے مکمل بند رہیگی اس عارضی بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا لیکن اس روڈ کو قابل رفتار بنانے کے بعد عوام کو بہترین سہولیات میسر ہونگی،عوام سے گزارش ہے کہ سڑک کے کام کے دوران متبادل راستوں پلندری، سرسا، سہنسہ روٹ، ڈھلکوٹ راولپنڈی روٹ اور کوہالہ مری روٹ  کا استعمال کریں۔

چائینز کمپنی

مزید :

صفحہ آخر -