گوجر ہ موٹر وے پر المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق 

  گوجر ہ موٹر وے پر المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق 

  

 گوجرہ (نمائندہ خصوصی)  گوجرہ کے قریب موٹروے پر المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5پانچ افرادجاں بحق،8سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوارٹر نمبر4 فتح پور،کوٹ اعظم،ضلع لیہ کا65سالہ عیسی اوڑھ اپنے بیٹے 35 سالہ عمران کو جو لیبیا میں محنت مزدوری کرتاتھا کوچھٹی ختم ہونے پر واپس چھوڑنے کیلئے اس کے 8سالہ بیٹے محمد علی،ہمراہ چھوٹے بیٹے 25سالہ عرفان اور اپنے رشتہ دارعمران کے چچا سسر 50سالہ یعقوب اس کی اہلیہ 40سالہ زینب کے ہمراہ کارنمبر ایل ای اے  3735  پر سوار بیٹے عمران کو بیرون ملک واپس بھیجنے کے لئے لاہور ایرپورٹ گئے وہاں پہنچے تواس کی فلائٹ گزر چکی اور تین روز بعد کی فلائٹ کردی گئی۔ بدقسمت خاندان بذریعہ موٹروے لاہور سے واپس لیہ جارہے تھے کہ پینسرہ کے قریب موٹروے ایم فور پر پہنچے تو کارڈرائیور عرفان اوڑھ کو اونگھ آگئی اور ان کی تیز رفتار کارٹرالر کے نیچے چلی گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ عمران کاآٹھ سالہ بیٹا محمد علی شدید زخمی ہوگیا۔موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122کی مدد سے لاشوں اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال گوجرہ  پہنچایاجہاں سے 8سالہ محمد علی کو فوری طورپر طبی امداد کے بعد فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ریفر کردیاگیا۔

موٹروے حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -