ٹیکس آڈٹ، ایف بی آر کے فیصلے پر تاجر برادری تشویش میں مبتلا ہے: لاہور چیمبر

    ٹیکس آڈٹ، ایف بی آر کے فیصلے پر تاجر برادری تشویش میں مبتلا ہے: لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس آڈٹ کے ایف بی آر کے فیصلے پر تاجر برادری تشویش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال تک ٹیکس آڈٹ نہ کروانے کی یقین دہانی کے باوجود ایف بی آر نے ٹیکس آڈٹ کے لئے 12,553کیسزکا اعلان کیاہے۔اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ کووڈ - 19 کے سبب صنعت پہلے ہی بحران کا شکار ہے، کیش فلومیں مشکل پیش آرہی ہے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور بہت سے تاجر چھ ماہ سے غیر فعالکاروباروں کو دوبارہ کھولنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں حکومت کو چاہئے کہ وہ 2018 کا ٹیکس آڈٹ ایک سال کے لئے ملتوی کرے جو  اْن کاروباری افراد اور ٹیکس دہندگان کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا جو پچھلے چھ ماہ کے دوران مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ہراساں کرنے اور بدعنوانی سے متعلق ٹیکس دہندگان کی شکایات کو کم کیا جائے جوتاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بزنس کمیونٹی اور تجارت کے وسیع تر مفاد میں سہولت کار کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے۔

مزید :

کامرس -