حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے،میاں عثمان

  حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے،میاں عثمان

  

لاہور(این این آئی)سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر کے انہیں منجمد کرے،سرکاری ادارے استعداد نہ ہونے اورچوری روکنے میں ناکامی کی سزا عوام کو نہ دیں۔اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے صارفین کے وفد  سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ حکومتی اداروں کے فعال نہ ہونے سے گراں فروش عوام کا استحصال کر رہے ہیں اور خاص طور پر تعطیلات کے دنوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ اپنے طور پر کردار ادا کریں اور گراں فروشی کرنے والے دکانداروں سے خریداری ترک کی جائے اور ایسے دکانداروں کے حوالے سے دوسروں کوبھی آگاہ کیا جائے تاکہ ان کا محاسبہ ہو سکے اور وہ راہ راست پر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صارفین کی نمائندہ تنظیموں کوبھی مقامی بازاروں میں ذمہ داریاں سونپے اور ان سے روابط کیلئے موثر میکنزم بنایا جائے۔

مزید :

کامرس -