امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں 4.01 فیصد کمی

امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں 4.01 فیصد کمی

  

اسلام آباد (یواین پی) شمالی امریکا کے ممالک امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 4.01 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر مئی 2020ء تک کی مدت میں امریکااورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات کا حجم 3.840 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.01 فیصد کم ہے، مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ میں امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات کا حجم 3.944 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔مئی 2020ء میں امریکا اورکینیڈاکو 256.73 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال مئی میں شمالی امریکاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 377.15 ملین ڈالررہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر مئی 2020ء تک کی مدت میں امریکااورکینیڈا سے درآمدات میں 1.55 فیصد اضافہ ہوا، اس مدت میں شمالی امریکاء سے درآمدات پر2.129 ارب ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، پیوستہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکاء سے درآمدات پرپاکستان نے 2.096 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔

مزید :

کامرس -