اسلام مخالف قانون سازی کے سامنے جے یو آئی بڑی رکاوٹ ہے، حافظ حمد اللہ 

 اسلام مخالف قانون سازی کے سامنے جے یو آئی بڑی رکاوٹ ہے، حافظ حمد اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے اندر مغرب نواز اور اسلام مخالف قانون سازی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ جمعیت علماء اسلام ہے قادیانی آئین پاکستان کی رو سے دائرہ اسلام سے خارج اور غیر مسلم ہیں حکمران بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور ملک کے کروڑوں دیندار مسلمانوں کے ہوتے ہوئے انکے مکرو عزائم کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کااظہار  نورانی مسجد الکرم داؤد چورنگی لانڈھی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم علماء کی قیادت میں متحد ہو کر کفریہ سازشوں اور انکے زرخرید ایجنٹوں کامقابلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کے انتظامی امور میں قادیانیوں کو شامل کیا جارہا ہے۔ قادیانی آئین پاکستان کے بھی منکر اور مملکت کے باغی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کے سوا کوئی نظام قبول نہیں۔ اسلامی نظام کے نفاذ کی خاطر ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انکے مشن کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کرکے جدوجہد کریں گے۔
حافظ حمدا للہ 

مزید :

صفحہ آخر -