دنیا کا پہلا رئیلٹی شو جس کا فاتح خلا  کی سیر کرسکے گا، تیاریاں شروع 

  دنیا کا پہلا رئیلٹی شو جس کا فاتح خلا  کی سیر کرسکے گا، تیاریاں شروع 

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)رئیلٹی شوز تو دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں مگر پہلی بار ایک ایسا غیرمعمولی شو ہونیوالا ہے جس میں کامیابی حاصل کرنیوالے کو اسپیس ایکس کے ڈراگون اسپیس شپ سے خلا میں بھیجا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے میڈیا پروڈکشن کمپنی اسپیس ہیرو ایک ٹی وی سیریز کی تیاریاں کررہی ہے جو پہلی ایسی سیریز ہوگی جس کی عکسبندی خلا میں ہوگی۔اس شو کو اسپیس ہیرو کا نام دیا گیا ہے جس میں کامیابی حاصل کرنیوالے فرد کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اسپیس ہیرو کے چیئرمین مارٹی پوپماڈور کا ے مطابق ہم پہلی بار حقیقی خلائی تجربہ فراہم کریں گے اور خلاباز اور ارب پتی کے علاوہ ہر ایک کے پاس خلا میں جانے کا موقع ہوگا۔ ووٹوں کے ذریعے اس شو کو دیکھنے والے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔شو کے فاتح کو 2023 میں ناسا کے خلابازوں کیساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں جانے کا موقع ملے گا۔

رئیلٹی شو

مزید :

صفحہ آخر -