مروہ قتل کیس کے ملزمان فیض اور عبدللہ کا ڈی این اے میچ، دونوں نے نشے کی حالت میں بچی سے بد اخلاقی کی 

    مروہ قتل کیس کے ملزمان فیض اور عبدللہ کا ڈی این اے میچ، دونوں نے نشے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی(آئی این پی) شہرقائد میں 5سالہ مروہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزمان نے نشے کی حالت میں بچی سے بداخلاقی کی۔ تفصیلات کے مطابق مروہ قتل کیس میں ملوث دو ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا جبکہ ملزم نواز تفتیش میں بے قصور ثابت ہوا ہے، تصدیق کیلئے 34 افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے تھے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 100کے قریب گھروں کو چیک کیا، تفتیش میں مختلف باتیں اور لوگ سامنے آتے رہے، فیض عرف فیضو اور عبداللہ افغانی کے ڈی این رپورٹ کی تصدیق ہوئی، دونوں کے فنگر پرنٹ بچی کی لاش سے ملے کپڑوں سے بھی میچ ہوئے۔ نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس کیلئے یہ ایک چیلنجنگ کیس تھا، فیض علاقے سے غائب ہوگیا تھا، فیض نے ایک دوست سے فون پر بھاگنے میں مدد لی، دوست نے سمجھایا کہ کچھ نہیں کیا تو بھاگنا کیوں، لاش سے ملے کپڑے پر بڑی تحقیق کی، معلوم ہوا استاد جاوید کی دکان سے کپڑا لیا گیا، جاوید نے پہچان لیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ فیض نشئی ہے اور پوری رات شراب پی، صبح بچی کو اپنے گھر کی پہلی منزل پر لے جاکر بداخلاقی کا نشانہ بنایا، فیض نے اپنے دوست عبداللہ افغانی کو بلایا، دونوں نے لاش کو کپڑے میں لپیٹا اور ٹریلر میں کچرے کیساتھ رکھا اور پھینک آئے۔ 
مروہ قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -