کراچی،سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دیکر بلائے گئے نوجوانوں سے بداخلاقی،دو ملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ اور انٹرویو کیلئے آئے نوجوانوں سے اسلحے کے روز پر بداخلاقی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی فیض اللہ کریجو کے مطابق کارروائی کے دوران ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ اور ویڈیوز انٹرنیشنل پورن ایپلی کیشن ہر اپ لوڈ کرنیوالا گروہ بے نقاب ہوا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ اور ویڈیوز انٹرنیشنل پورن ایپلی کیشن ہر اپ لوڈ کرنیوالے گروپ کے 2 کارندوں کو گلستان جوہر اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ کراچی کال سینٹر جابز کے نام گروپ میں شامل ہونیوالے پندرہ سالہ نوجوان کیساتھ بداخلاقی کی گئی۔فیض اللہ کوریجو کے مطابق گروہ کے کارندوں سے ملنے والے موبائل فون سے کئی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
بداخلاقی