(ن) لیگ دور میں تعینات رہنے والے پولیس افسران کی فہر ستیں طلب

   (ن) لیگ دور میں تعینات رہنے والے پولیس افسران کی فہر ستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پرکشش عہدوں پر تعینات رہنے والے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور لاہور کے مختلف علاقوں میں تعینات رہنے والے ایس ایچ اوز کی فہر ستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر دیکھتے ہوئے تمام پولیس افسران کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہے۔ فہرستوں میں ایسے افسران کو دیکھا جائے گا جو کہ عرصہ دراز سے اہم سیٹوں پر تعینات رہے اور موجودہ سسٹم پر بھی راج کررہے ہیں، جس کی وجہ سے پولیس میں گروپ بندی اور منظم جرائم بڑھ رہے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی جماعت بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور لاہور کے سیاسی قلعے کو فتح کرنے کیلئے ایسے افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے دور رکھنا چاہتی ہے جو سالہا سال سے (ن) لیگ کے اعلی عہدے داروں، وزرا اور اراکین اسمبلی سے خصوصی تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپیشل برانچ اور دیگر ایجنسیوں سے بھی ایسے افسران کی رپورٹ طلب کی گئی ہے جو کہ (ن) لیگ کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فہرستوں کی تیاری کے بعد ان افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا کر او ایس ڈی کر دیا جائے گا اور نئے افسران کو ان کی جگہ پر تعینا ت کیا جائے گا۔ اس کے علاقہ ان پولیس افسران کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جو قبضہ گروپوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کی مدد میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف درج پرانے مقدمات کی اسر نو تفتیش بھی کروائی جائے گی۔
فہرستیں طلب

مزید :

صفحہ آخر -