اوزون کیلئے خطرناک کیمیائی مادوں کی50 فیصد درآمد کم کر دی، امین اسلم

     اوزون کیلئے خطرناک کیمیائی مادوں کی50 فیصد درآمد کم کر دی، امین اسلم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاہدے پر مونٹریال کے تحت اوزون کیلئے نقصان کا باعث کیمیائی مادوں کی درآمد پچاس فیصد کم کر دی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور پوری دنیا میں انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے تحفظ اور ماحول دوست سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے یہ ایک اور اہم تاریخی اقدام ہے۔ پاکستان نے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری کرتے ہوئے اوزون کیلئے نقصان کا باعث ایچ سی ایف سی کی درآمد کو 35 فیصد تک محدود کر دیا ہے۔ پاکستان تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے اور خاص طورسے معاہدہ مونٹریال کی پاسداری سمیت تمام عالمی معاہدوں کا ذمہ دار شرکت دار ہے۔

امین اسلم

مزید :

صفحہ آخر -