ڈس انفیکشن ٹنل کا کوئی فائدہ نہیں،استعمال نہ کیا جائے،محکمہ ہیلتھ پنجاب

   ڈس انفیکشن ٹنل کا کوئی فائدہ نہیں،استعمال نہ کیا جائے،محکمہ ہیلتھ پنجاب

  

لاہور(آئی این پی) محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تعلیمی اداروں کو ڈس انفیکشن ٹنل استعمال کرنے سے روک دیا، سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ  ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او ایجوکیشن کو تعلیمی اداروں کے حوالے سے مراسلہ جاری کرکے ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں، لہذا تعلیمی اداروں کے داخلی دروازوں پر ٹنل نصب نہ کئے جائیں۔

محکمہ ہیلتھ 

مزید :

صفحہ آخر -